ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اپوزیشن بے ایمانوں کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے: مودی

اپوزیشن بے ایمانوں کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے: مودی

Mon, 19 Dec 2016 22:58:13  SO Admin   S.O. News Service

کانپور، 19/دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)نوٹ بند ی کے معاملے پر اپوزیشن پر حملہ بولتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج الزام لگایا کہ اپوزیشن پارٹی پارلیمنٹ میں کام کاج نہیں چلنے دے رہی ہیں اور بے ایمانوں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ اپوزیشن بدعنوانی اور بلیک منی کے معاملے پر بحث سے ایک ماہ تک فراراختیارکرتا رہاہے۔بی جے پی کی پریورتن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کچھ سیاسی لیڈران اے ٹی ایم کی لائن میں کھڑے لوگوں کو اکسانے کا کام کر رہے ہیں لیکن ان کے ارادے کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا،کیونکہ عام لوگ صبر وتحمل کامظاہرہ کررہے ہیں اور سمجھ رہے ہیں کہ ملک کا وسیع مفاد داؤ پر لگا ہوا ہے۔مودی نے کہا کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس شروع ہونے سے قبل ہوئے کل جماعتی اجلاس میں انہوں نے لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کی انتخابات ایک ساتھ کرانے اور سیاسی جماعتوں کے چندہ کے موضوع پر بحث کرانے کا مشورہ دیا تھا۔وزیر اعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ایک ماہ تک کام کاج نہیں ہونے دیا گیا کیونکہ اپوزیشن پارٹی ان دونوں مسائل پر بحث کرانے کو تیار نہیں تھیں۔
 


Share: